ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سالانہ الیکشن کی انتخابی مہم میں روزافزوں اضافہ ہونے لگا، ملک حیات اتراء گروپ اور فرینڈز گروپ نے اپنے متفقہ امیدواران کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم تیز کردی۔
ملک حیات اتراء گروپ اور فرینڈز گروپ کے قائدین کی اپنے امیدواران کے ہمراہ تحصیل بار نورپورتھل آمد۔ صدر بار ملک محمد دھپڑا کی قیادت میں وکلاء قافلے کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اتراء گروپ اور فرینڈز گروپ کے امیدواران کو تحصیل بار کے ہال میں لایا گیا جہاں پر بڑی تعداد میں وکلاء موجود تھے۔
اس موقع پر نورپور بار کی جانب سے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔صدر نورپورتھل بار ملک محمد دین دھپڑا نے اظہارخیال کرتے ہوءے مہمانوں کو صمیم قلب سے ویلکم کہا۔
اس موقع پر اتراء گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ،فرینڈز گروپ کے سربراہ ملک مبشر سلطان ماہل،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کےلیے صدارت کےامیدوار ملک اختر عباس کھارا، نائب صدر امیر حیدر سبزواری جنرل سیکرٹری ملک طاہر نواز اعوان اور جائنٹ سیکرٹری کےلیے امیدوار شیخ امیر حیدر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کامیاب ہوکر وکلاء برادری کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔
اجلاس میں سابق صدور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہررضا بگھور،ملک عبدالرحمان ،سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک محمد زبیر حیات اتراء ، دیگر سینیئر اور ینگ وکلاء نے شرکت کی۔
آخر میں سئینیر وکیل ملک زوارحسین کھارا نے امیدواران کی شاندار کامیابی کےلیے دعا بھی کروائی۔