فیصل بینک کی شاندار کارکردگی،گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک ایوارڈز 2025 میں اعزاز سے نوازا گیا

پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز 2025 سے نوازا گیا ہے۔ فیصل بینک نے 14 ایوارڈز جیتے، جس میں 10 بہترین پریکٹس ایوارڈز اور 4 پروگریسیو کیٹیگری ایوارڈز شامل ہیں۔ اس کامیابی نے پاکستان میں ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن (ڈی ای آئی) اقدامات میں بینک کی قائدانہ پوزیشن کو مستحکم بنایا ہے۔

بہترین پریکٹس ایوارڈز میں وژن سٹریٹجی اینڈ بزنس امپیکٹ ؛ لیڈر شپ اینڈ اکاؤنٹیبلٹی؛ ڈی ای آئی سٹرکچر اینڈ امپلی منٹیشن،؛ایڈوانسمنٹ اینڈ ریٹینشن؛جاب ڈیزائن؛ کلاسیفکیشن اینڈ کمپن سیشن؛ورک لائف انٹیگریشن؛ فلیکسیبلیٹی اینڈ بینی فٹس؛ڈی ای آئی کمیونیشکیشن؛ڈی ای آئی لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ؛کنیکٹنگ ڈی ای آئی اینڈ سسٹین ایبلیٹی اور سروسز ایند پراڈکٹ ڈولیپمنٹ شامل تھے، جبکہ پراگریسیزو کیٹریگری میں رکروٹمنٹ، اسسیسمنٹ میرمنٹ ایند ریسرچ؛ کمیونٹی ،گورمنٹ رلیشن ایند فلنتھراپی اور مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر سروس نامی چار ایوارڈ شامل تھے ۔

بینک کے انکلوژن اسکور میں 25 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا، جو 2024 کے 73 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 88 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔ ایف بی ایل پاکستان کی 10 سب سے زیادہ انکلوژو آرگنائزیشنز اور پاکستان کے 2 سب سے زیادہ انکلوژو کمرشل بینکوں میں شامل ہے۔ خاص طور پر ایف بی ایل اپنے انکلوژو اصولوں کی وجہ سے پہچانے جانے والا واحد اسلامی بینک ہے، جو کام کی جگہ پر تنوع کو فروغ دینے اور مساوات کے اصولوں پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

فیصل بینک کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز مونس مرزا نے کہا، ”الحمدللہ جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز 2025 میں ہماری پذیرائی فیصل بینک کے انکلوژن اور ایکویٹی کے کلچر کو فروغ دینے کے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک سنگ میل ہی نہیں، بلکہ بینکنگ سیکٹر میں ڈی ای آئی کے نئے معیارات قائم کرنے اور کمیونیٹیز پر معنی خیز اثر مرتب کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم اس بنیاد کو مزید مستحکم بنانے اور منصفانہ و جامع مستقبل کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔“

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے بارے میں
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جو ریٹیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں شریعہ کمپلائنٹ مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ جدت اور بہترین کارکردگی کے عزم کے ساتھ ایف بی ایل اپنے صارفین کو بہترین بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Exit mobile version