تھانہ نور پر تھل میں قائم خدمت مرکز کی فعالیت کے لیے موثر اقدام

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا ایک اور احسن اقدام، تھانہ نور پر تھل میں قائم خدمت مرکز کی فعالیت کے لیے موثر اقدام ۔ عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او خوشاب کا شکریہ اور زبردست خراج تحسین۔

دریں اثناء خدمت مرکز تھانہ نور پور تھل کے انچارج سب انسپکٹر ملک عصمت اللہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایت کی روشنی میں خدمت مرکز نورپور تھل کی خوش اخلاق ٹیم بغیر ٹیسٹ اور بغیر ٹرائی موٹر سائیکل سوار افراد کے فوری طورپر لائسنس بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے خدمت مرکز تشریف لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نور پور تھل میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں اور بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی خدمات جاری ہیں۔

انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی۔ ملک عصمت اللہ نے کہا کہ حکام بالا کی ہدایت کے مطابق مجوزہ طریقہء کارکےتحت عوامی ریلیف کے لیے بھرپورکردار ادا کریں گے جو کہ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ شہری بلا جھجھک دفتری اوقات میں اپنے کاموں کےلیے تشریف لائیں۔

Exit mobile version