ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر لاہور چوہدری محمد جعفر گجر کو ریگولر گریڈ نمبر 18 میں ترقی دے دی گئی ۔ عوامی، سماجی، صحافتی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
واضح رہے کہ ہردلعزیز سینیئر آفیسر چوہدری محمد جعفر گجر کا شمار نہایت ہی فرض شناس آفیسرز میں ہوتا ہے۔
موصوف انتہائ ملنسار، بردبار، پروقار،معاملہ فہم اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ضلع خوشاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے اپنی تعیناتی کے دوران یہاں پر حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی اور نور پور تھل شہر سمیت علاقائی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
جس کی وجہ سے آپ کو جہاں بھرپور عوامی مقبولیت ملی وہاں آپ عوامی دلوں پر راج کرنے والے آفیسر کے طور پر سامنے آئے ۔ جناب چوہدری محمد جعفر گجر کا عوامی فلاح بہبود کا ویژن مثالی تھا۔
ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ۔ ہر سائل کی ان تک رسائی انتہائی آسان تھی ۔ موصوف ہمیشہ دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ۔ ان کی یہی خصوصیات انہیں دیگر آفیسرز سے ممتاز کرتی ہیں۔
موصوف ان دنوں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے چوہدری محمد جعفر گجر کو ریگولر گریڈ 18میں پروموشن دے کر موجودہ عہدہ پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئ ہے۔
دریں اثناء سینیئر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نوردین، راجہ نور الہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان، ملک عزیز الرحمان بوڑانہ ،ملک غلام جیلانی وڈھل ، مہر ضراراحمد اختر ، تصور حسین بھٹی اور محمد خالد جاوید اعوان سمیت دیگر نے ان سروس پروموشن پر جناب چودری محمد جعفر گجر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔