نامور شاعرہ شاہدہ لطیف کا ایک اور اعزاز، کے ایم میوزک ورلڈکے چیف ایگزیکٹیو خالق چشتی نے ان کی دو غزلیں نامور گلوکار اُستاد حامد علی خان کی آواز میں ریکارڈ کروا دیں۔
اس حوالے سےتعارفی تقریب کا اہتمام مورخہ 2جنوری2025ء بروز جمعرات شام 6بجے پلاک پنجابی کمپلیکس ہال نمبر 1 قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کیا گیا ہے۔
جس کی تقریب میں اہل لاہور اور دوسرے علاقائی لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شاہدہ لطیف نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر میں جتنا بھی اپنے رب کریم کاشکر ادا کروں کم ہے۔
واضح رہے کہ نامورشاعرہ شاہدہ لطیف متعدد اعزازات کی حامل ہیں اور آپ کو علمی اور ادبی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتاہے۔