پنجاب پولیس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں سرگودھا پولیس کے جوان خاور مجید کی پہلی پوزیشن

پنجاب پولیس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں سرگودھا پولیس کے جوان خاور مجید کی پہلی پوزیشن، ڈی پی او شیخوپورہ کی طرف سے ہیڈ کانسٹیبل خاور مجید کو انعام کی عطائیگی۔

خوشاب کے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں پنجاب بھر سے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کانٹے دار مقابلے کے بعد سرگودھا پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل خاور مجید نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا پٹرولنگ پولیس کا فخر سے سر بلند کر دیا۔ جس پر پیٹرولنگ پولیس کے آفیسرز اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے اپنے ہونہار اور باصلاحیت جوان خاور مجید کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ ایک دن ملک گیر کامیابی حاصل کر کے سرگودھا پٹرولنگ پولیس کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Exit mobile version