وزیرِ اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مرزا فاران بیگ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ آف ٹریفک پنجاب کے احکامات پر، ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ھدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سید قمر اقبال حیدر نے اپنی زیر نگرانی میں گورنمنٹ کے سکول و کالجز میں طلباء وطالبات کی سہولت اور زندگی کی بقاء کے لئے مختلف سکولوں اور کالجوں کے گیٹ اور مختلف شاہراہوں پر زبیرا کراسنگ کو یقینی بنایا گیا تاکہ سکولوں کے بچوں اور خواتین کے گزرنے کے لیے آ سانی ہو۔
زبیرا کراسنگ کا مقصد بچوں اور بزرگوں کو تیز رفتار گاڑیاں سے بچایا جا سکے۔ زبیرا کراسنگ کے نشانات لگانے سے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا گیا ہے۔
اس سے نہ صرف مسائل کا حل ہوگا بلکہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لئے بھی آسانی ہو گی اور حادثات میں کافی حد تک کمی ہوگی۔
خوشاب میں زبیرا کراسنگ کے نشانات لگانے پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس خوشاب کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔