محکمہءزراعت توسیع تحصیل نورپورتھل کے دفتر میں "لائیو سٹاک کارڈ” کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت محکمہ ءزراعت توسیع تحصیل نورپورتھل کے دفتر میں "لائیو سٹاک کارڈ” کا افتتاح کردیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزرات مواصلات ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور نے خصوصی طورپرشرکت کی۔

تقریب میں محکمہ زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل اور لائیوسٹاک تحصیل نورپورتھل کے آفیسرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈز وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس سے مویشی پال کسان مستفید ہونگے اور لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر میں گوشت کی پیدوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

دوران تقریب انجینئر ملک طاہر ندیم بگھواور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز بھی تقسیم کئے۔

Exit mobile version