ضلع میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) کامران افضل نے کر دیا۔
اس تقریب میں چیف سٹیٹکل آفیسر پاکستان ادارہ شماریات طارق محمود،ضلعی کوآرڈینیٹر غلام حیدر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالماجد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر ایس چودری ندیم اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اے ڈی سی (آر )کامران افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی جامع معاشی ترقی میں زراعت اور لائیوسٹاک کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
زراعت اور لائف سٹاک کے درست اعدادوشمار کی بنیاد موثر منصوبہ بندی سے ملک کی جامع معاشی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ادارہ شماریات ملک میں ساتو یں ڈیجیٹل زراعت شماری کا انعقاد یکم جنوری 2025ء کو کر رہا ہے۔ اس زراعت شماری میں زرعی زمینوں کے اعداد و شمار کے ساتھ جانوروں اور زرعی مشینری کی بھی معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ انہوں نے شمار کنندگان اور نگران کو ہدایت کی کہ پوری توجہ سے ٹریننگ لیں اور فیلڈ میں جا کر درست اعداد و شمار اکٹھا کریں اس زراعت شماری سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار 10 سال تک استعمال کیے جا سکیں گےآپ کی ذرا سی غفلت آپ کے علاقہ آپ کے ضلع حتی کہ آپ کے ملک کے لیے معاشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
23 دسمبر 2024 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس ٹریننگ میں 10 نگران اور 60 شمار کنندگان گان نے شرکت کی۔یکم جنوری سے شمار کنندگان منتخب بلاکوں میں ٹیبلٹ پر ڈیجیٹلائز طریقہ کار کے مطابق زرعی زمینوں، فصلات،باغات، جانوروں اورذرعی مشینری کی معلومات اکٹھی کریں گے۔