وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز پروگرام اور سپر سیڈرز کی فراہمی کی گئی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب بھر میں ایگری کلچر گریجوایٹس فیلڈ میں کسانوں کی رہنمائی میں مصروف عمل ہیں۔

ینگ ایگریکلچر گریجوایٹ کوماہانہ 60 ہزار روپے سکالرشپ بھی ملے گی، کسان کارڈ سے 30 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی جا چکی ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی گئی ہے، پنجاب میں گندم کی کاشت کے کل ہدف کا 99 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 5 ہزار ٹریکٹر آ گئے جن میں سے 2500 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ہر ضلع میں ماڈل ایگری کلچر مالز بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں ماڈل ایگری کلچر مالز تکمیل کے قریب ہیں، ماڈل ایگری کلچر مالز پر کاشتکاروں کی ٹریننگ، بینکنگ، جدید زرعی مشینری، پیسٹی سائیڈز، سیڈز اور کھادیں دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں جعلی و ملاوٹ شدہ زرعی مداخل کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ ایگری کلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب میں 9 ارب روپے سے بجلی سے چلنے والے 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے سے کنو کے باغات کی بحالی کا منصوبہ شروع ہوگا، کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے اجراء کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے کینولہ،تل اور سویا بین کی کاشت کے فروغ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ایگریکلچر میکانائزیشن پالیسی کے تحت چین کے تعاون سے پنجاب میں زرعی آلات کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری کی رینٹل سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں کاشتکار کیلئے صرف نعرے لگائے گئے، کام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرتی ہے، پنجاب میں کاشتکاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ہم نے ثابت کیا حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے، کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اولین اہداف میں شامل ہے۔

Exit mobile version