پاکستان کی پانچ رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر سیخالین میں منعقد ہونے والے فار ایسٹ کپ میں حصہ لینے کے لیے آج الصبح لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔
محمد زبیر یوسف بٹ کی قیادت میں یہ ٹیم 29 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کے ارکان میں حیدر سلطان، حیدر شکیب، دانیال آفتاب، اور ہنزلہ دستگیر شامل ہیں، جبکہ مینیجر اور کوچ محمد زبیر یوسف بٹ خود ایک انٹرنیشنل پلیئر اور ریفری ہیں۔
فار ایسٹ کپ میں ایشیائی ممالک چین، جاپان، شمالی و جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، لاؤس، کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا کی ویٹ لفٹنگ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے اراکین کو ایئرپورٹ پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال، افتاب بٹ، اور سجاد امین نے نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔ یہ ایونٹ پاکستان کے ویٹ لفٹرز کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جس میں عالمی سطح پر اپنے کھیل کا لوہا منوانے کا امکان ہے۔
پاکستانی ٹیم فار ایسٹ کپ میں اپنے شاندار کھیل کی بدولت عالمی سطح پر ویٹ لفٹنگ کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی بھرپور امید رکھتی ہے۔
-
پاکستان ویمنز کی ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست -
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان -
ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 کی آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن TPT 360 کے سپرد -
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نویں نمبر پر -
ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی -
انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی
