فیصل بینک نے اسلامی ریٹیل بینکنگ ایوارڈز میں 2 ایوارڈ جیت لیے

 پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 10 ویں اسلامی ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (آئی آر بی اے) میں 2 ایوارڈز جیت لیے ہیں، جس میں 2024 کے لیے کنزیومر فنانسنگ کی کیٹیگری میں بہترین اسلامی ریٹیل بینک اور پاکستان میں بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینکر کے اعزازات شامل ہیں۔

یہ ایوارڈز ایف بی ایل کی اسلامی بینکاری کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو مستحکم بنانے کے ساتھ شریعت کے مطابق جدید مالیاتی حل فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا، ”اسلامی ریٹیل بینکنگ ایوارڈز میں سراہا جانا ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ یہ ایوارڈز ہمارے اس عزم کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید اور شریعت کے مطابق حل فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈز اسلامی بینکاری میں رہنمائی، پائیدار ترقی اور پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو مستحکم بناتے ہیں۔“

فیصل بینک لمیٹڈ کے چیف ڈیجیٹل آفیسرسید امین الرحمان نے اسلامی بینکاری میں ڈیجیٹل جدت طرازی کو فروغ دینے اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی نمایاں کاوشوں پر ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ”پاکستان میں بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینکر 2024 کا ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوارڈ فیصل بینک کی ڈیجیٹل مہارت پر غیرمتزلزل توجہ اور صارفین کو جدید، محفوظ اور شریعت کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری حل فراہم کرنے کے ہمارے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔“

Exit mobile version