پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 99 ہزار 317 جبکہ کم ترین 97 ہزار 137 رہی۔ حصص بازار میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

Exit mobile version