تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائدآباد میں بھی ہفتہ صحت کیمپ کا آغاز

وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائدآباد میں بھی ہفتہ صحت کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائدآ
"ہفتہ صحت کیمپ” میں مریضوں کے مفت چیک، ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر
میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو قائدآباد ڈاکٹر محمد آصف ملک نے "ہفتہ صحت کیمپ” میں جاری سہولیات اور دیگر انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔

افتتاحی تقریب میں ملک شیر امیرا اتراء، حاجی ملک احمد بندیال ،رنر اپ چیئرمین یونین کونسل گولیوالی منشی خان اور جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی تحصیل قائدآباد ملک بلال وارث اتراء بھی تھے۔

Exit mobile version