ایس ایس ٹی ملک احمد خان کو ان سروس پروموشن دے کر بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد تعینات

تحصیل نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، ایس ایس ٹی ملک احمد خان کو ان سروس پروموشن دے کر بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد تعینات کر دیا گیاہے۔

عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک احمد خان کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلو وینس تھل سے ہے ۔ آپ انتہائی ہردلعزیز ،پروقار، بردبار، ملنسار اور پرخلوص شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ طویل عرصہ سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں بطور ایس ایس ٹی فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے۔ حال ہی میں حکومت پنجاب محکمہ ء تعلیم کی طرف سے انہیں ان سروس پروموشن دے کر ادارہ ہذا میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

خوشاب کے، تعلیمی ،ادبی ،صحافتی اور عوامی ،سماجی حلقوں نے ملک احمد خان ایس ایس ٹی گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جو ھر آ باد کو بطورِ ہیڈ ماسٹر ترقی پانے پر دل کی ا تھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک احمد خان ایک عرصہ سے تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ اپنی ہردلعزیز بے لوث شخصیت کی وجہ سے آپ عوامی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ آپ کے شاگردوں کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبوں سے وابستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے ۔ آپ نے ہمیشہ اساتذہ کرام کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ تعلیمی حلقوں میں بہت نامور ہیں ۔

Exit mobile version