فخر خوشاب، پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا ہیڈ سیٹھ محبوب سلطان نے ذرا ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پاکستانی ائرپورٹس پر مسائل کی نشاندھی پر پاکستانی ائرپورٹس پر انیس سہولتکاری افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان افسران کی پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر تعیناتی سے اوورسیز پاکستانیوں کو بلاوجہ تنگ کرنے و دیگر مسائل کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔
سیٹھ محبوب سلطان کے مطابق چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے مختلف ائیر پورٹس پر فسلیٹیشن آفیسرز/ سہولت کاری افسران تعینات کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا ہیڈ نے کہا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد میں او پی ایف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،اور ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات شروع کردئے گئے ہیں، انہوں بتایا کہ ممتاز بزنسمین سرپرست اعلٰی پی بی ایف ابراہیم ڈار کے نزدیک اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی شکایات کا ازالہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری کا ایک نشست کے دوران کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی جب وطن عزیز پاکستان جاتے ہیں تو ائرپورٹس پر ان بعض اوقات مسائل و مشکلات درپیش آتی ہیںہ ، امید ہے کہ اب ان شکایات کا خاتمہ ہوگا ، تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے او پی ایف کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔