جی ایچ کیو حملہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست بریت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔عدالت نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے 8 ملزمان میں سے 7 کی درخواست بریت خارج کر دی۔ شیریں مزاری، شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، طاہر صادق، شکیل نیازی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔عدالت نے ملزم گل اصغر خان کی درخواست بریت منظور کرلی، پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس پیش ہوئے۔شیریں مزاری کی جانب سے ان کے وکیل ہادی علی چٹھہ جبکہ شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرازق خان پیش ہوئے۔

Exit mobile version