ڈسٹرکٹ ویلفیئر یونٹ فار سپیشل پرسنز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد

ڈسٹرکٹ ویلفیئر یونٹ فار سپیشل پرسنز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملک امتیاز احمد مانگٹ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ خصوصی افراد اور دیگر خصوصیات کے حامل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کر رہی ہے اورخصوصی افراد کے مسائل کو ضلعی سطح پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ انہیں ہر طرح کا ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ نے صدر اجلاس کو معذور افراد کے مختلف امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور برابر حقوق کے حقدار ہیں، سپیشل افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں سے ملکر اقدامات کرے گی تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں۔

Exit mobile version