دربار عالیہ مرشدآباد تھل میں تین روزہ عرس علماء، مشائخ میٹنگ زیرسرپرستی صاحبزادہ پیرعبدالوحید اثمر منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت سابق وائس چئیرمین ضلع بھکر صاحبزادہ پیر عبدالقیوم اظفر ضلعی صدر علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بھکر نے کی، تقریب میں سابق ایم این اے عبدالمجید خنان خیل راہنما مسلم لیگ ن ضلع بھکر اور سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں رانا گل خان، انور اختر آفتاب گلو ایڈووکیٹ اور سوشل میڈیا ہیڈ این 88 پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد رضوان، ملک علی رضا چھینہ، ایڈووکیٹ ملک عمر فاروق کلو، ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ڈاکٹر خالد سیف اللہ بھٹی، ملک اظہر حسین بگہ اور دیگر عہدیداران و عمائدین نے بھی شرکت کی. اس موقع پر ملک کے طول عرض سے علماء مشائخ اور مریدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک وقوم وعالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن و خوش حالی کےلیے دعا بھی کی گئ۔