ممتاز ماہر تعلیم ملک ذوالفقار علی نے انوار رضا لائبریری جوہر آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لائبریری کے مالک نامور مذہبی و سماجی شخصیت ملک محبوب الرسول قادری کے ساتھ خصوصی نشت کی۔ ملک ذوالفقار علی کے مطابق موجودہ دور میں کسی بھی شخصیت کی اتنی بڑی ذاتی لائبریری نہیں دیکھی۔ بہت بڑا علمی و مذہبی سرمایہ ملک محبوب الرسول قادری کے ہاں موجود ہے۔ساڑھے تیرہ ہزار کتب اس لائبریری میں موجود ہیں۔ملک صاحب کا دعوی ا ہے کہ سرگودھا ڈویژن میں اس سے بڑی ذاتی لائبریری کسی پاس نہ ہے۔ ملک ذوالفقار علی نے ملک محبوب الرسول قادری کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوءے کہا ہے کہ اللہ پاک آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ انوارضا لائبریری کے دورے کے دوران ملک محبوب الرسول قادری نے نامور ماہرتعلیم ملک ذوالفقار علی کوکتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔