سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔نصرت بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی والدہ اور صدر آصف علی زرداری کی خوشدامن تھیں۔بیگم نصرت بھٹو تئیس مارچ انیس سو اٹھائیس کو پیدا ہوئیں اور تئیس اکتوبر دوہزار گیارہ کو طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت،انصاف اور مساوات کیلئے جدوجہد میں ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔