ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول نورپور تھل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکول میں سماعت، بصارت، قوت گویائی سے محروم و جسمانی معذوری کا شکار بچوں سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی استعداد کار کا جائزہ لیا۔
ہیڈماسٹر ملک عبدالحمید جسرا بھی اس موقع پر موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے تدریسی عمل کو بھی چیک کیا اور،اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں- انہوں نے اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہدایت کی۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل نور پور تھل میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ترقیاتی کاموں کو چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد ترقیاتی کاموں کو پایہ ء تکمیل تک پہنچایا جائےتاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔