پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب تطہیر صابرہ کی زیر صدارت سانحہ کارساز کے شہداء اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موم بتیاں روشن کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی اور سانحہ کارساز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
اس موقع پر ضلعی صدر لیڈیز ونگ محترمہ تطہیر صابرہ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اس روز کی مباسبت سے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز ا ور رہنما تجدید عہد کرتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا اور آمریت سے ٹکرانے کی ایک ناقابل یقین تاریخ مرتب کی ہے اور اس کی بھاری قیمت بھی ادا کی ہے سانحہ کارساز قربانیوں کی ایک کڑی ہے ہم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملکی استحکام، جمہوریت کی بقا کے لیے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔