ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال کی زیر صدارت کسان کارڈ کے استعمال کے لئے بینک آف پنجاب کی جانب سے پی او ایس مشینوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان نے اے ڈی سی (آر) کو بینک آف پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی پوائنٹ آف سیل مشینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ٹوٹل 26ڈیلر ز کو پی او ایس مشینز فراہم کی گئی ہیں۔
کسان حضرات اپنا کسان کارڈ ان مشینوں پر استعمال کر کے کھا د اور بیج آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان مشینوں میں حکومت کے جانب سے مقرر کر دہ ریٹ فیڈ کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈیلر ز کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے اور کسی بھی ڈیلر کی جانب سے اوورچارجنگ کی صور ت میں فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔