’’ گڈ لک‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا ایم ڈی کیٹ کے اُمیدواروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ڈی کیٹ کے اُمیدواروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیارے بچو، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آپ کامیاب ہوں گے، ان شاءاللہ ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں امتحانی مراکز میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امتحانی مراکز کی سکیورٹی کی کڑی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امیدوار وں کو دوران امتحان کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version