عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ کل عام تعطیل ہو گی۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد میں قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ ریڈیو پاکستان اپنے نیشنل ہک اپ پر صبح 0905 بجے سے کانفرنس کے اختتام تک کانفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔

کل تمام شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں علمائے کرام اور خطیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام گوشوں پر روشنی ڈالیں گے اور آپ کی تعلیمات اور سنت پر عمل پیرا ہونے پر زور دیں گے۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version