امریکی قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

امریکی قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری جان باس کے طیارے نے وفد کے ہمراہ رات ساڑھے تین بجے نورخان بیس پر لینڈ کیا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق امریکی قائم مقام انڈر سیکریٹری جان باس اسلام آباد میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے دو طرفہ امور اور خطے کو درپیش مشترکہ علاقائی سلامتی کے مسائل کے حوالے سے بات کریں گے۔

اسلام آباد آنے سے قبل جان باس نے ترکیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترکیہ کے سینئر حکومتی حکام سے ملاقات کی جس میں امریکا اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون کی مضبوطی کو اجاگر کرنے اور خطے میں امن اور استحکام کی حمایت میں مل کر کام کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version