چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل He Weidong اور کمیشن کے جوائنٹ سٹاف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل Liu Zhenli نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے سرکاری دعوے میں گیارہویں Xiangshan فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال بھی کیا۔فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ دوطرفہ تذویراتی تعاون پر مبنی اشتراک عمل اور دفاعی تعاون میں دونوں ملکوں نے ٹھوس پیشرفت کی ہے۔

Exit mobile version