پیکا ایکٹ کا مقدمہ: رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کی ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی ، پی ٹی آئی وکیل علی بخاری و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامر شیخ اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

Exit mobile version