پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) فرخ ایچ خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےاہم اجلاس آج طلب کرلیا۔بیان کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کا بورڈ آف ڈائریکٹرز فرخ ایچ خان کے استعفے کے معاملے پر مشاورت کرے گا۔

Exit mobile version