وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائےْ، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائےْبھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ  کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔

Exit mobile version