بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، وزیراعظإ شہباز شریف نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائیں گے۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

مزید پڑھیے  سعودی ایران ایران تعلقات کی بحالی سے خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہونگی،ایرانی صدر
Back to top button