9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو دوست کا لبادہ اوڑ کر ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر کی بات ہے کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ بیٹھا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کے ورثا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، نے کہا ہے کہ شہدا نے دلیری اور جرت سے وطن کی حفاظت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہدا نے اپنی جان دیکر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا، شہدا کے ورثا نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں، شہدا نے اپنے خون سے پاکستان کی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک فوج کے جوانوں کی کوششوں، کاوشوں کے باعث پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو جب بھی کیس چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، چاہیے جنگ ہو یا امن، ملک کے اندر کوئی سیلاب، طوفان یا کوئی اور قدرتی آفت یا مشکل ہو تو فوج نے عظیم معرکے سر انجام دیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب عظیم شہدا کے دلوں کو تکلیف پہنچانے کی مذموم کوشش کی جائے، ان کی قبروں کی برحرمتی کی جائے، پاکستان کی سلامتی کی علامت اداروں کی تذلیل کی جائے، تو میں سمجھتا ہوں کہ 25 کروڑ عوام ایسی حرکتیں برداشت نہیں کرسکتیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے سانحہ کے اندر جن کا کردار نہیں، ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکےگا لیکن جنہوں نے 9 مئی 2023 کے دن ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت کی، ملک میں تقسیم در تقسیم کرنے کی حرکت کی، افواج پاکستان میں تقسیم کرنے کی ایک قبیح اور مذموم حرکت کی، منظم منصوبہ بندی کے تحت بغاوت کا ماحول پیدا کیا، لوگوں کو، جھتوں کو اکسایا، وہ قانون کے کٹہرے میں ہر صورت آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ضرور ملے گی، تا کہ رہتی دنیا تک کوئی اس طرف سوچنے کی جرت بھی نہ کرسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں موجود ایک شہید کی والدہ نے سوال کیا کہ جو کچھ ہوا، اس کے فیصلے کب ہوں گے تو میں بلا خوف تردید کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں، قانون اپنا راستہ اپنائے گا، قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے اور جنہوں نے پاکستان کے خلاف یہ بغاوت اور دشمنی کی ہے، دوست کا لبادہ اوڑ کر دشمنی کی ہے، وہ قرار واقعی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

Exit mobile version