چینی صدر شی کا دورہ فرانس سے تعاون کی نئی راہیں کھولنے کا عزم

چین کے صدر شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اور فرانس وقت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے چین ۔ فرانس تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں نیا کردارادا کریں گے۔چینی صدر شی نے یہ بات فرانس کے سرکاری دورے پر پیرس پہنچنے پر ایک تحریری تقریر میں کہی۔انہوں نے کہا کہ دورے میں وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ نئے حالات میں بڑھتے چین۔ فرانس اور چین۔ یورپ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔


انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دیرینہ دوستی مستحکم کرنے، سیاسی اعتماد میں اضافے، اسٹریٹجک اتفاق رائے پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون گہرا کرنے میں مدد دے گا۔چینی صدر شی نے 2014 اور 2019 میں فرانس سے سفارتی تعلقات کی 50 ویں اور 55 ویں سالگرہ کے موقع موسم بہار میں فرانس کے 2 دورے کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ایسے میں انہیں آپ کے خوبصورت ملک کی سرزمین پر دوبارہ قدم رکھتے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ میں اس موقع پر چینی حکومت اور عوام کی جانب سے فرانسیسی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہووئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے اہم نمائندوں کی حیثیت سے چین اور فرانس باہمی ارتقاء اور احترام کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی روشن خیال مفکرین نے صدیوں پہلے چینی ثقافت کا مطالعہ کرنے کے لئے چین کا رخ کیا تھا اور والٹیئر ، ڈیڈروٹ ، ہیوگو اور بالزاک جیسے عظیم فرانسیسی مفکرین اور مصنفین کے نام چین میں زبان زد عام ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 60 برس قبل دونوں ممالک نے سرد جنگ کے بلاکس کا خاتمہ کرتے ہوئے سفیروں کی سطح پر سفارتی تعلقات استوار کئے۔


چینی صدر شی نے کہا کہ 60 برس میں دوطرفہ تعلقات ہمیشہ مغربی ممالک کے ساتھ چین سے تعلقات کے مساوی رہے ہیں جو مختلف سماجی نظام رکھنے والے ممالک کے امن سے رہنے اور باہمی مفید تعاون میں پیشرفت کی ایک بہترین مثال ہے۔چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔ فرانس تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے اور دونوں ممالک ہوا بازی، خلائی تحقیق ، جوہری توانائی، زرعی غذا اور ماحول دوست ترقی میں تعاون پر نئی پیشرفت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک موسمیاتی ردعمل، حیاتیاتی اقسام کے تحفظ اور عالمی حکمرانی پر قریبی رابطے میں تعاون کررہے ہیں ۔ چین ۔ فرانس ثقافت و سیاحت سال کی سرگرمیاں پورے ملک میں ہورہی ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ فرانس بڑھتے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ شورش زدہ دنیا کو استحکام اور مثبت توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔پیرس اورلے ایئرپورٹ پر فرانسیسی وزیر اعظم جبرائل اٹال نے چینی صدر کا خیر مقدم کیا اور بیرون ملک مقیم چینیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Exit mobile version