حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب کے دو روزہ تربیتی کیمپ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ تربیت گاہوں کا مقصد ارکان جماعت کو اپنے مقصد کی یاد دہانی کروانا اور درپیش مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھنا ہے۔تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ یہاں ہم جاگتی انکھوں سے دیکھے جانے والے خوابوں کی تعبیر تلاش کرتے ہیں –
انہوں نے ارکان جماعت کو کتاب سے مضبوط تعلق استوار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ کے علمی خزانے کی روشنی میں اپنی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور معاشرے میں مؤثر حکمت عملی سے پیغام پہنچانا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ انبیاء کرام کے نقش قدم پر چلنے کے لئے طاغوت کے راستے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ڈپٹی سیکریٹری عفت سجاد نے کہا کہ انبیاء کرام علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صبر،استغفار اور ذکر کی عادت سے آزمائشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری عطیہ نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقامت دین کی جدوجہد میں اپنی صلاحیتوں کو لگا دینا اطاعت الہی کی بہترین شکل ہے-ڈپٹی سیکرٹری زبیدہ جبیں نے جماعت اسلامی کے دستور کے اہم نکات کی تفہیم پر مبنی پروگرام پیش کیا -دو روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام پر کسان برادری کے مسائل ،پنجاب میں سرکاری سرپرستی میں مقابلہ موسیقی کے انعقاد کی مذمت اور اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے پر قرار دادیں کثرت رائے سےمنظور کی گئیں۔صوبائی تربیتی کیمپ میں ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی