میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر جب کہ حسین شاہ صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر، ارسلان خان ناظم سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ حامد طوفان، مطیع اللہ مروت، آیاز شعیب اور مروت شاہین ضمیر جوائنٹ سیکرٹریز ، رحمت علی خان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور متوکل خان صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب کیے گئے ہیں۔

انٹرا پارٹی نتائج کے مطابق ارم فاطمہ نائب صدر خواتین منتخب ہوئیں، صلاح الدین مومند، قاسم علی خان اور شاہی خان شیرانی نائب صدور منتخب ہوئے۔میاں افتخار حسین کو اے این پی خیبرپختونخوا کا صدر جب کہ حسین شاہ صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا جس کے ساتھ ہی پارٹی کی صوبائی کونسل کی تشکیل مکمل ہوئی، صوبائی کابینہ کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔

Exit mobile version