مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی پذیرائی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہزاروں ڈالر کمانے والی بچیوں سے مل کرخوشی ہوئی، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان خواتین کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، سعودی عرب میں کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں 40 فیصد خواتین کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے انتہائی باصلاحیت لاکھوں نوجوانوں پر مشتمل ملک کے عظیم اثاثہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتا ہوں، انٹرپرینیورز ملک کیلئے زرمبادلہ کما رہے ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ضروری سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فن ٹیک کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔

Exit mobile version