شہید بھٹو کی برسی، گڑھی خدابخش میں عوامی اجتماع آج ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے سلسلے میں اتوار کو گڑھی خدا بخش بھٹو لاڑکانہ میں عوامی اجتماع منعقد کر رہی ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر ایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Exit mobile version