عیدالفطر کے روز میو ہسپتال میں 7 جدید ترین آپریشن تھیٹرز کا افتتاح

عید الفطر کے موقع پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں 7 نئے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا، بعد ازاں انہوں نے خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ ہسپتال کے بچہ وارڈ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں عید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد پر پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیاانہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، آج ایسا لگ رہا ہے کہ میو ہسپتال یورپ کا ہسپتال ہے۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹرز کے افتتاح سے میو ہسپتال میں سہولیات میں اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version