بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تحت آرٹس کونسل میں دعا برائے فلسطین کا اہتمام

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تحت آرٹس کونسل میں دعا برائے فلسطین کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے دورہ قرآن کے شرکاء نے شرکت کی۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل عفت سجاد، نگران بیٹھک سکول زینب آصف، نائب ناظمات صوبہ کوثر پروین ،رخسانہ غضنفر ، ناظمہ ضلع آنسہ اشفاق اور نائبین ضلع نے اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔عفت سجاد صاحبہ نے اپنے خطاب میں چند بنیادی اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا تقوی، اشاعت قرآن، جتنا قرآن کو سمجھا اسے آگے پہنچانا اور دل کی سب سے بڑی بیماری حب دنیا کو اپنی زندگی سے ختم کرنا زندگی کے اہم ترین اصول ہیں۔ انہوں نے مشن نبوی صل اللہ علیہ وسلم پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے۔ نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہمارے کرنے کا کام فلسطین کے لئے فنڈ دینا اور اسرائیلی مصنوعات کا ہمیشہ کے لئے بائیکاٹ کرنا ہے۔ آنسہ بشریٰ نے پر سوز اختتامی دعا کروائی۔

اشتہار
Back to top button