اسلام آباد موٹر وے پر ایم ٹیگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

اسلام آباد موٹر وے پر ایم ٹیگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کی طرف سفر کرنے والے شہری موٹر وے پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کرائیں تاکہ رش سے بچیں اور ایکسپریس لین کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی انتظار کے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں۔ گزشتہ روز ون نیٹ ورک کمپنی کے زیر اہتمام اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر گاڑیوں میں ایم ٹیگ لگانے کی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ون نیٹ ورک کے مطابق موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین "ایم ٹیگ ون نیٹ ورک ” موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کر کے ری چارج بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ موٹر وے پر سفر کرتے وقت بغیر کسی پریشانی کا شکار ہوئے موٹر وے پر اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں ۔ ایم ٹیگ پاکستان کے تمام موٹر ویز پر لاگو ہے اور پاکستان کی تمام موٹر ویز پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایم ٹیگ ریجسٹریشن کے لیے شہری اپنا اصل شناختی کارڈ اور گاڑی کےکاغذات ساتھ رکھیں اور ایم ٹیگ ریچارج کے لیے ایم ٹیگ ون نیٹ ورک موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کریں۔ترجمان ون نیٹ ورک کے مطابق ایم ٹیگ والی گاڑی ٹول پلازہ پر سے گزرے گی تو خودکار ٹول کولیکشن سسٹم کے ذریعے ٹول ٹیکس خود بخود ادا ہو جائے گا, اس سے شہریوں کا نہ صرف وقت بچے گا بلکہ ٹریفک کی روانی میں خلل بھی نہیں آئے گا، جسے شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے

Exit mobile version