بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

اشتہار
Back to top button