قومی
لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر کی نماز جنازہ ادا
گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی، شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید خالد نصیر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ایک سپاہی نے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ آپریشن کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا تھا جبکہ 2 دیگر فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔