مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

مسجد الحرام کے اطراف سعودی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار کرلیے۔عرب نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔سعودی حکام کا کہنا ہےکہ گداگری اسلام میں سختی سے منع ہے، زائرین کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔گداگری ملک کے امن  کے لیے بھی خطرناک ہےکیونکہ  ان گداگروں کے پیچھے منظم مافیا ہوتی ہے اور  یہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ  ماہ رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچی ہے۔سعودی حکام کے مطابق  ماہ  رمضان المبارک میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں موجود ہیں جنہوں نے 4 ہزار  سے زائدگداگروں کو گرفتارکیا ہے۔

Exit mobile version