محفل شبینہ کا آغاز  آج  اتوار کو نماز عشاء کے بعد ہو گا

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفل شبینہ کا آغاز  آج  اتوار کو نماز عشاء کے بعد ہو گا، ترجمان مذہبی امور کے مطابق محفل شبینہ بعد نماز عشا سے نصف شب تک مسلسل 7 روز جاری رہے گی۔ محفل شبینہ آخری عشرے میں 21 رمضان تا 27 رمضان المبارک جاری رہے گی۔ محفل شبینہ میں تکمیل قرآن 27 ویں شب کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام مقابلہ جیتنے والے ملک بھر سے خوبصورت آوازوں والے منتخب حفاظ کرام محفل شبینہ میں اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے جبکہ دعو اکیڈمی کے حفاظ کرام بھی محفل شبینہ میں خوبصورت آواز میں تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔

Exit mobile version