پاکستان روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماسکو خودکش حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دوبارہ انتخاب پر روسی صدر کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا اور روس کی میزبانی میں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Exit mobile version