مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی گئی جس میں سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے مذاکراتی ٹیمیں دوحا اور قاہرہ بھیجنے کی منظوری دے دی، مذاکراتی وفود میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور سکیورٹی ایجنسی شاباک کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ادھر غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔