رمضان کے دوران زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کر سکیں گے

سعودی وزارت حج نے کہاکہ رمضان کے دوران زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے، تمام زائرین کسی کو مشکل میں ڈالے بغیر با آسانی مناسک ادا کر سکیں گے، عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔سعودی وزارت حج نے مزید کہا کہ عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے۔

Exit mobile version