بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ تیجس منگل کو آپریشنل ٹریننگ کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔
تاہم پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی `رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ تیجس آج جیسلمیر میں ایک آپریشنل ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا، اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔