19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا

19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر ، اعظم نذیر تارڑ، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ ، شزہ فاطمہ، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام، احدچیمہ، احسن اقبال، اسحٰق ڈار بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی نے بھی وفاقی کابینہ کا حلف اٹھایا ہے۔بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

13 ارکان قومی اسمبلی اور 2 سینیٹرز کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 3 غیر منتخب افراد کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔غیر منتخب ارکان میں محمد اورنگزیب، محسن نقوی اور احد چیمہ شامل ہیں، یعنی ان ارکان کو کابینہ کا حصہ رہنے کے لیے اگلے چھ ماہ میں قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔

 

Exit mobile version